برہماور،8؍ اگست (ایس او نیوز) برہماور کے قریب ہیرور پُل پرایک کار نے کنٹینر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار پانچ افراد ایک کار میں سوار ہوکر شوٹنگ کے لئے منگلورو سے کنداپور کی طرف جارہے تھے ۔ کار ایک خاتون چلا رہی تھی اور سڑک پر موجود گڈھے سے بچنے کی کوشش میں کار اس کے ہاتھ سے بے قابو ہوگئی اور سامنے موجود کنٹینر سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کی وجہ سے کار پوری طرح تباہ ہوگئی ۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
برہماور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔